ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: ضلع اسپتال میں زچہ کی موت ڈاکٹر کی لاپروائی کا نتیجہ نہیں ہے۔تحقیقاتی رپورٹ

کاروار: ضلع اسپتال میں زچہ کی موت ڈاکٹر کی لاپروائی کا نتیجہ نہیں ہے۔تحقیقاتی رپورٹ

Sat, 12 Dec 2020 11:29:30    S.O. News Service

کاروار،12؍دسمبر (ایس او نیوز)ضلع اسپتال میں زچگی کے بعد کیے گئے 3ستمبر کوآپریشن کے دوران گیتا نامی  خاتون کی  جو موت واقع ہوئی تھی  اس کی تحقیقاتی رپورٹ کے پس منظر میں ڈپٹی کمشنر ہریش کمار نے کہا کہ ڈاکٹر کی لاپروائی سے خاتون فوت ہوجانے کا جو الزام لگایا گیا وہ تحقیقات میں ثابت نہیں ہوا ہے اور اس میں موت کی وجہ ڈاکٹر کی غفلت یا کوتاہی نہیں ہے۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ موت کا اصل سبب پوسٹ مارٹم سے ہی ثابت ہوتا ہے۔ وہ رپورٹ میں نے دیکھی نہیں ہے۔ ضلع پنچایت سی ای او کی  قیادت میں جس کمیٹی نے اس  موت میں ڈاکٹر شیوانند کوڈترکر کی کوتاہی کے سلسلے میں جو تحقیقات  کی  ہے اس سے ثابت ہوا ہے کہ اس میں ڈاکٹر کوڈترکر کی طر ف سے کوئی کوتاہی  نہیں  ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موت کی اصلی وجوہات کے بارے میں تو صرف ماہر ڈاکٹر ہی رائے دے سکتے ہیں۔محکمہ جاتی سطح پر جو تحقیقات ہورہی ہے وہ چلتی رہے گی۔ پولیس کے پاس بھی چونکہ کیس درج کیا گیا ہے، اس طرف سے بھی تحقیقات ہونگی۔ ضلع پنچایت سی ای اوکی اس رپورٹ کو بنیاد بناکر عدالت میں بی رپورٹ داخل نہیں کی جاسکتی۔


Share: